بورے والا : بورے والا کے شہری پٹوارخانہ پر پرائیویٹ منشیوں کا راج آج بھی قائم ہے  طاہر نذیربھٹی  پٹواری  نے اپنے دفاتر میں پرائیویٹ منشی رکھنے پر پابندی کو ہوا میں اڑا دیا۔ ہائیکورٹ کا حکم نامہ بھی ردی کی ٹوکری کی نظر ہوگیا، پٹواری طاہر نذیربھٹی   نے دیدہ دلیری کے ساتھ پرائیویٹ منشی رکھے ہوئے ہیں  پٹواری طاہر نذیربھٹی کے پاس تین منشی موجود ہیں جس میں  زیادہ مال کما دینا والا خاور یاسر اور وقاص شامل ہیں جب کہ  ساتھ ساتھ چاہےپانے لانے کے لیے بھی ایک بندہ رکھا ہے  ،طاہر نذیربھٹی نے پرائیویٹ منشیوں کے ذریعے مال بٹورنا شروع کر رکھا ہے  ذرائع کے مطابق ان پرائیویٹ منشیوں نے بڑی بڑی کوٹھیاں،لگژری گاڑیاں،بے نامی جائیداریں بنارکھی ہیں جو کہ خفیہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ سائلین کا پٹواری  سے ملنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہو چکا ہے پٹواری صرف چند مخصوص افراد کا فون موصول کرتا ہے   باقی سائلین کا فون سننا پٹواری اپنی توہین سمجھتا  ہے ۔ دوسری جانب پٹواری مخصوص  کمروں میں بیٹھ کر مخصوص افراد کے فونز پر منشیوں کو احکامات جاری کرکے کام کررہا ہے  ۔ انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ منشیوں کے پاس فرد پر پٹواریوں کے دستخط موجود ہوتے ہیں لکشمی ادا کرنے والے سائلین کو منشی فرد تیار کرکے تھما دیتے ہیں۔ سائلین نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب،کمشنرملتان،ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے شہریوں کی اپیل ہے کہ ان کرپٹ پٹواری اور پرائیویٹ منشیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور  مطالبہ کیاہے کہ خفیہ اداروں سے سروے کروایا جائے