ملتان (صفدربخاری سے ) ملک کی معروف کاروباری شخصیت چیرمین وولکا فوڈز اینڈ ایس ایم فوڈ میکرز چوہدری ذوالفقارعلی انجم نے حکومت سندھ اور وفاق سے پل کی مرمت اور ٹریفک بحالی کا مطالبہ کر دیا۔ مورو ٹول پازہ سے حیلانی کی طرف جاتے ہوۓ راستے میں نہر کا پل ٹوٹ چکا ہے،تین دن سے ٹریفک بلاک، جس کی وجہ سے ڈرائیورز کو کھانے پینے کا سامان میسرنہیں ایک ہوٹل تھا وہاں سامان ختم ہوچکا، مووٹروے پولیس بھی کچھ نہیں کررہی، رات کو چوریاں شروع ہوچکی ہیں، یہاں کھانے پینے کا سامان بھی بھجوایا جاۓ۔ مزید یہ سندھ حکومت اور حکومت پاکستان سے ڈرائیورز کا مطالبہ سامنے آیا ہے کہ فوری طور پر مٹی اور پتھر ڈال کر روڈ بحال کیا جاۓ تاکہ گاڑیوں میں موجود سامان خراب نہ ہو، اور بروقت منزل پر پہنچ سکے، مٹی پتھر ڈال کر فوری طور پر راستہ ہموار کیا جاۓ۔
آئ جی سندھ سے ڈرائیورز کی اپیل سامنے آئ ہے کہ وہ پٹرولنگ پولیس کو ہدایت جاری کریں کہ پولیس فوری طور پر یہاں گشت جاری رکھے اس سے پہلے پٹرولنگ پولیس کچھ نہیں کررہی بلکہ کہیں دکھائ نہیں دے رہی۔۔