کراچی(بی بی سی)رہنما ایم کیوایم پاکستان فاروق ستارکا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو بیرون ملک سے پیسا مل رہاہے، یہ قبل ازانتخابات دھاندلی ہے اگرآئینی ،انتظامی اصلاحات نہ کی گئیں تو الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔میڈیا سے گفتگو میں رہنما ایم کیوایم پاکستان فاروق ستارکا کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل ہی دھاندلی کا سلسلہ جاری ہے، پیپلزپارٹی سرکاری وسائل اور سرکاری فنڈز کا استعمال کررہی ہے اور دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی بیرون ملک سے پیسا مل رہاہے، یہ بھی قبل ازانتخابات دھاندلی ہے ۔اگرآئینی ،انتظامی اصلاحات نہ کی گئیں تو الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ہمارا مطالبہ ہے کہ نئے انتظامی یونٹس بنائے جائیں۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ سیاسی لیڈراپنے وعدے پورے کریں،لوگوں کا اعتماد سیاسی رہنماؤں اور جماعتوں سے اٹھتا جارہاہے،ہمیں سکروٹنی کا وقت نہیں دیا جارہا لیکن عدالتی فیصلے کے باوجود سندھ میں ایم کیوایم پاکستان کا ووٹ بینک کم نہیں ہوگا۔

This Post Has Been Viewed 3 Times