برلن(بی بی سی  )جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے اپنے موقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ تارکین وطن کے مسئلے کا حل یورپی سطح پر نکالا جا ئے، ویانا کو یونین کی بیرونی سرحدوں کی بہتر حفاظت کے لیے تیز رفتار فیصلے کرنا ہوں۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے اپنے اس موقف کا دفاع کیا ہے کہ تارکین وطن کے مسئلے کا حل یورپی سطح پر نکالا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ان ممالک کو ہی ساری ذمے داری نہیں اٹھانا چاہیے، جہاں مہاجرین پہنچتے ہیں۔ جرمن حکومت میں شامل میرکل کی اتحادی چھوٹی قدامت پسند جماعت سی ایس یو کے منصوبوں کے مطابق مستقبل میں پناہ کے متلاشی لیکن پہلے سے رجسٹرڈ تارکین وطن کا جرمنی کی قومی سرحدوں سے ہی واپس بھیجا جانا ممکن ہونا چاہیے۔

This Post Has Been Viewed 0 Times