اسلام آباد (بی بی سی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی اہلیہ بشری بی بی اور دیگر کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے بعد رات گئے وطن واپس پہنچ گئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤںعلیم خان،زلفی بخاری،عون چوہدری عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئے تھے ،رات گئے عمرہ کی ادائیگی کے بعد عمران خان اسلام آباد واپس پہنچ گئے ہیں۔ ملک میں واپسی کے بعد عمران خان آج(جمعرات کے روز ) بنی گالہ میں الیکشن میں جاری ہونے والی ٹکٹوں کے حوالے سے کارکنوں کے تحفظات کا جائزہ بھی لیں گے ۔

This Post Has Been Viewed 4 Times