ملتان (بی بی سی) مسلم لیگ ن ملتان سے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید نے جعل سازی کے ریکارڈ توڑ دئیے،  راتوں رات  بی اے پاس سے  میٹرک فیل  بن گئے۔  سابق رکن قومی اسمبلی طارق رشید مسلم لیگ ملتان کے سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں ۔ انہوں نے 2008 کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی اورجو حلف نامہ جمع کرایا تھا اس میں اپنی تعلیمی قابلیت  بی اے پاس درج کی تھی لیکن 2018 کے الیکشن کیلئے انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں تعلیمی قابلیت  انڈر میٹرک درج کی ہے۔ خیال رہے کہ شیخ طارق رشید این اے 149 ملتان سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے رہ چکے ہیں، 25 جولائی کو ہونے والے الیکشن کیلئے انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 155 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

This Post Has Been Viewed 20 Times