اسلام آباد (بی بی سی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویزرشید پہلی مرتبہ چوہدری نثار کے خلاف کھل کر میدان میں آ گئے ہیں اور انہو ںنے سابق وزیر داخلہ پر انتہائی سنگین الزام عائد کر دیاہے ۔  پرویز رشید کا کہناہے کہ چوہدری نثار کی سازش ناکام بنانے کیلئے میں نے وزارت چھوڑی ، چوہدری نثار مجھے نوازشریف سے دور نہیں کر سکتے ، مریم نواز نے پارٹی کو سہارا دیا جب چوہدری نثار غداری کر رہے تھے ۔ انہو ںنے کہا کہ چوہدری نثار نے ن لیگ کی اینٹیں لگائیں نہ ہی چوری کر سکے ۔ واضح رہے کہ کچھ دیر قبل چوہدری نثار نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کے اندر موروثی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، مریم کیا چاہتی ہیں، نوازشریف بطور تاحیات قائد کیا چاہتے ہیں؟ علم نہیں، پارٹی آئین میں قائد کا کوئی عہدہ نہیں، صدر ہو یا کوئی اور عہدہ پارٹی میں تاحیات کچھ نہیں ہے، آئین، قانون کی بات کرتے ہیں تو پارٹی آئین کی پاسداری بھی ہونی چاہیے، مریم نواز کی حیثیت اتنی ہے کہ وہ نوازشریف کی بیٹی ہے ۔

This Post Has Been Viewed 1 Times