اسلام آباد(عباس ملک سے )  پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان آزاد لڑیں یا غلام، ان کی مرضی ہے، انہوں نے پارٹی سے ٹکٹ نہیں مانگا جبکہ ٹکٹ تبھی ملتا ہے جب مانگا جاتا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کی تلخ باتوں کا جواب انہی سے لیا جائے، پاکستان میں مسئلہ آزادی صحافت کا نہیں، جمہوری آزادی کا ہے، یہاں جمہوریت کو آزادی میسر نہیں۔پرویزرشید کا کہنا تھا کہ نیب کی پیشیاں بھگتنے والے وزیراعظم کو تاحیات نااہل کر دیا جاتا ہے، نواز شریف کو وکیل کی سہولت بھی میسر نہیں اسی لیے انہوں نے کہا ہے کہ سزا دے دی جائے، انہوں نے کہا کہ صحافت اورسیاست میں سب اکھٹے نہیں ہوسکتے، گناہ گاروں اورنیکوکاروں کو الگ الگ ہونا پڑے گا۔سابق وزیراطلاعات نے تجویز پیش کی کہ ایک یونائیٹڈ فرنٹ تشکیل دیا جانا چاہیئے جس میں سب لوگ شامل ہوں۔

This Post Has Been Viewed 2 Times