رکن پور (بی بی سی )رمضان المبارک میں عید کے دن کے لئے تیار کی جانے والی دیسی شراب کی بڑی کھیپ رکن پور پولیس نے بر آمد کر لی چار ملزمان گرفتار تفصیل کے مطابق رکن پور پولیس نے رمضان المبارک میں عید کے دن کے لئے تیار کی جانے والی دیسی شراب کی بڑی کھیپ مختلف علاقوں سے بر آمد کر کے چار ملزمان گرفتار کر لئے پل سوئی گیس سے حمید دشتی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 30لیٹر شراب چالو بھٹی اور آلات کشیدہ بر آمد کر لئے جبکہ عبدالقادر کو آدم ارائیں سے گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 28لیٹر شراب چالو بھٹی آلات کشیدہ بر آمد کرلئے جبکہ موضع پوران سے شاکر کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 40لیٹر شراب چالو بھٹی آلات کشیدہ بر آمد کر لئے اسی طرح موضع رنگ پور سے غلام قادر کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 30لیٹر شراب چالو بھٹی آلات کشیدہ بر آمد کر لئے واضع رہے پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے مزید کاروائی شروع کر دی رمضان المبارک میں تیار کی جانے والی دیسی شراب عید کے دن استعمال کی جانی تھی جن کو رکن پور نے مخبر کی اطلاع پر بر وقت کاروائی کر کے کئی جانوں کو بچایا ایس ایچ او تھانہ رکن پور یسینٰ گجر نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف موثئر کاروائیاں جاری رہیں گی اس موقع پر محرر ساجد غنی اے ایس آئی اسلم بھی موجود تھے

This Post Has Been Viewed 2 Times