ٹوکیو(بی بی سی ) پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے صدررانا ابرارحسین نے  کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے دور اقتدار میں  عوام کو ریلیف دینے کیلئے بھرپور عملی اقدامات کئے گئے، شہروں  کو امن کا گہوارہ بنایاگیا، گاؤں گاؤں سڑکوں کا جال بچھایاگیا ہے میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں عوامی خدمت کی مثال قائم کی ہے،وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے عظیم ترقیاتی منصوبے برق رفتاری سے مکمل کرکے ثابت کر دیا ہے کہ اگر جذبے صادق ہوں تو کوئی رکاوٹ راستے میں حائل نہیں ہوسکتی ۔رانا ابرارحسین نے کہا کہ پارٹی قیادت کو جمہوری حکومت کے پانچ سال کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ ہم قوم کے سامنے سرخرو ہیں اوراپنی بساط سے بڑھ کر عوامی خدمت میں مصروف عمل رہ کر تمام وعدوں کی تکمیل کی ہے مزیدکہا کہ مخالفین کے پاس کوئی عوامی ایجنڈا نہیں ہے سب عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن ملک کی واحد جماعت ہے جس کے پاس ملکی ترقی کا ایجنڈا ہے

This Post Has Been Viewed 10 Times