مکہ مکرمہ ( بی بی سی )

 سعودی عرب کے شہر مکہ میں اسلام کے مقدس ترین مقام مسجد الحرام میں ایک شخص نے خود کشی کر لی ہے جس کی شناخت سامنے آ گئی ہے وہ دراصل پاکستانی نہیں بلکہ فرانسیسی شہری تھا اوروہ عمرہ کیلئے آیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق فرانسیسی شہری کا نام ’ازوز بوتوبا ‘ تھااور اس کی عمر 26 برس تھی، و ہ 18رمضان المبارک کو مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پہنچا تھا، مدینہ منورہ میں ایک دن قیام کے بعد مکہ مکرمہ روانہ ہوگیا۔ یہاں اسکا قیام عزیزیہ کے ایک ہوٹل میں تھااور 5دن بعد اسکی واپسی مقرر تھی۔ وہ الجزائری نژاد فرانسیسی شہری تھا۔ اسکی نعش کنگ فیصل اسپتال کے سرد خانے میں ہے واضح رہے کہ غیر ملکی شہری نے جمعے کی رات نو بج کر 20 منٹ پر مسجد الحرام کی چھت سے نیچے طواف کرنے کی جگہ پر کود کر خود کشی کی۔حکام کا کہنا ہے کہ نیچے گرنے سے اس شخص کی فوری موت واقع ہو گئی۔ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاش کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

This Post Has Been Viewed 16 Times