واشنگٹن (بی بی سی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب کے چرچے اس وقت ہر طرف ہیں اور مبینہ مسودے میں لگائے گئے الزامات کے پیش نظر وسیم اکرم ،زلفی بخاری ، انیلہ خواجہ انہیں قانونی نوٹس بھجوا چکے ہیں تاہم اب جمائمہ گولڈ سمتھ ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئیں اور پیغام جاری کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”جہنم میں بھی ایسا غیض و غضب نہیں ہے جیسا اس عورت میں ہوتاہے جس کے بچوں کو حقارت اور مجرمانہ طور پر ہتک عزت کا نشانہ بنایا جائے ۔ واضح رہے کہ جمائمہ نے گزشتہ روز ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریحام خان کی کتاب برطانیہ میں شائع ہونے کے قابل نہیں ہے اور یقین ہے کہ ایسی کتاب برطانیہ میں شائع نہیں ہو سکتی اگر ریحام خان کی کتاب برطانیہ میں شائع ہوئی تو اپنے 16 سال کے بیٹے کے توسط سے ہرجانے کا دعویٰ دائر کروں گی اور نجی زندگی میں دخل اندازی کا مقدمہ درج کرواوں گی۔

This Post Has Been Viewed 8 Times