شانگلہ الپوری(رضا شاہ سے)شانگلہ شوکت یوسفزئی کو پی کے23شانگلہ۱کا ٹکٹ دیا جائے بصورت دیگر پارٹی مفادات کو شدیدنقصان پہنچے گا ان خیالات کا اظہار اعجاز احمدخان پی ٹی ائی شانگلہ ارگنائزنگ کمیٹی کے ساتھ شانگلہ پریس کلب الپوری میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فیاض احمدخان ایڈوکیٹ ،علامہ اقبال،محمدزمان چاچا کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے اعجازاحمد نے کہا کہ پی ٹی ائی شانگلہ مکمل طور پر شوکت یوسفزئی پر متفق ہے ہم پارٹی پارلیمانی بورڈ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں شوکت یوسفزی نے پارٹی کو شانگلہ میں فعال کیا ہے انھوں نے کہا کہ جس طرح پرویزخٹک اور اسدقیصر کو دو حلقوں سے ٹکٹ ملے ہیں اسی طرح شوکت یوسفزئی کو بھی دو حلقوں سے ٹکٹ دیا جائے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ہم اعلیٰ قیادت کے فیصلوں سے بغاوت نہیں کرتے بلکہ شانگلہ کے حقوق کی بات کرتے ہیں اور شانگلہ کے حقوق کیلئے شوکت یوسفزئی سے بڑھ کر کوئی کردار ادا نہیں کرسکتا پریس کانفرنس میں محمد اقبال ،عادل شاہ،جمال الدین،دولت مند ناشاداور دیگر موجودتھے

This Post Has Been Viewed 9 Times