لاہور: (بی بی سی) ریحام خان کی کتاب سے بھونچال آنے کا امکان ہے، پی ٹی آئی کے رہنما حمزہ عباسی کا کہنا ہے کہ ریحام نے عمران خان کو دنیا کا سب سے برا انسان اور خود کو تہجد گزار خاتون جتایا ہے۔ریحام خان کی تہلکہ خیز کتاب کے متعلق پی ٹی آئی کے رہنما حمزہ عباسی نے اہم انکشافات کئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ریحام خان کی زیر طباعت کتاب کا متن پڑھا ہے، جس میں ریحام نے عمران خان کو دنیا کا سب سے برا انسان اور شہباز شریف کو بہترین شخص قرار دیا۔ ریحام خان نے اپنی کتاب الیکشن سے کچھ دن قبل منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے، کتاب کی لندن میں تقریب رونمائی کی تیاریاں جاری ہیں۔ کتاب کا اردو ترجمہ بھی شائع کیا جائے گا، کتاب میں ریحام خان کئی انکشافات کریں گی۔

This Post Has Been Viewed 13 Times