اسلام آباد (بی بی سی) حکومت اور قومی اسمبلی کی آئینی مدت ختم ہوگئی ہے اور قومی اسمبلی کے ساتھ ہی پنجاب اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلیاں بھی تحلیل ہو گئی ہیں جبکہ کے پی کے اور سندھ کی صوبائی اسمبلیاں اس سے قبل ہی تحلیل ہوچکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی آئینی مدت ختم ہونے کے بعد نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک آج 11بجے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جبکہ صوبو ں کے وزرائے اعلیٰ نگران وزائے اعلیٰ کے تقرر تک اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے ، مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان کی تاریخ میں اپنے پانچ سال پورے کرنے والی دوسرے حکومت ہے جبکہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کی حکومت پانچ سال پورے کرنے والی ملکی تاریخ کی پہلی حکومت تھی اگرچہ دونوں آئینی مدتوں میں ایک سے زائد وزائے اعظم تبدیل ہوئے ۔سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے اپنا آفس خالی کردیا ہے وہ آج وزیر اعظم ہاﺅس سے رخصت ہوتے اپنے سٹاف افسران و دیگر عملے سے الوداعی ملاقات کریں گے ، اس موقع پر مسلح افواج کی جانب سے سابق وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

This Post Has Been Viewed 14 Times