لاہور(بی بی سی )چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے ، چیف جسٹس آف پاکستان عوامی مفاد اور ازخودنوٹسز کی سماعت کرینگے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ لاہور رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کرےگا،مقدمات میں عوامی مفادات کے مقدمات اور ازخودنوٹسزشامل ہیں۔ سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس سمیت اہم کیسز کی سماعت ہوگی۔واضح رہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 2 ہفتے کے دورے پر روس اور چین کے دورے پر گئے تھے جہاں انہوں نے جوڈیشل کانفرنسز میں شرکت کی اور وہ گزشتہ رات لاہور پہنچے تھے۔

This Post Has Been Viewed 5 Times