اسلام آباد (بی بی سی) تاریخ کا ایک اور باب بند ، قومی اسمبلی آج (جمعرات کے روز )رات 12بجے تحلیل ہوجائے گی، قومی اسمبلی کا اختتامی اجلاس بھی آ ج ہوگا جس کے بعد موجودہ قومی اسمبلی کی پانچ سالہ تاریخ کاباب بند ہو جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا آج(جمعرات کے روز ) آخری اور الوداعی اجلا س ہو گا جس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ شرکت کریں گے ،اس کے بعد تاریخ کا ایک باب بند ہو جائے گا اور اس کے ساتھ ہی قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے 5سالہ دور حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا ۔ جمعہ کے روز جسٹس (ر)ناصر الملک بطور نگران وزیر اعظم حلف اٹھائیں گے اور ملک میں انتخابات کے انعقاد کیلئے اپنی نگران کابینہ تشکیل دیں گے ۔

This Post Has Been Viewed 8 Times