ممبئی (بی بی سی  ) 20سالہ ازدواجی زندگی کے بعد ارجن رامپال اور مہر جسیہ نے علیحدگی کا اعلان کردیا۔بالی ووڈ میں ایک طرف شادیوں کا سیزن چل رہاہے جس دوران انوشکا، سونم اور نیہادھوپیا کی شادی ہوئی تو دوسری طرف ارجن رامپال اور جسیہ کی علیحدگی کی خبر نے مداحوں کو افسردہ کردیا۔دونوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔علیحدہ ہونیوالی جوڑی کے تعلقات کے بارے میں کئی قسم کی افواہیں چل رہی تھیں لیکن جوڑے نے ان افواہوں کے خاتمے کیلئے خود ہی اعلان کردیا اوراس سلسلے میں مشترکہ بیان جاری کردیا۔بیان میں کہاگیاکہ ” محبتوں اور خوشگوار لمحات سے بھرپور 20سالہ سفر کے بعد ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہر سفر کے مختلف راستے ہوتے ہیں، ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہمارے لیے یہ وقت ہے کہ اب سے ہمیں دومختلف منازل کی طرف چلنا چاہیے “۔

This Post Has Been Viewed 7 Times