کراچی (بی بی سی ) پیپلزپارٹی کی رہنماءاور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی بھی ماں بن گئیں، نومولود کا نام حسین رکھا گیا ۔تفصیلات کے مطابق شرمیلا فاروقی اور ان کے شوہر ہشام ریاض شیخ والدین بن گئے ہیں، شرمیلا کے ہاں پہلی اولادکی پیدائش ہوئی ہے اور وہ لڑکا ہے ۔ ہشام ریاض نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہم نے حسین کو دنیا میں خوش آمدید کہا، شرمیلا اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔ بچے کیلئے آپ کی نیک خواہشات اور دعاؤں کی ضرورت ہے یادرہے کہ شرمیلا فاروقی کی شادی 5مارچ 2015ءکو ہوئی تھی اور تقریب میں خود شرمیلا فاروقی گھوڑے پر سوار ہوکر آئی تھیں۔ شادی کی تقریب میں اس وقت کے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سمیت وفاقی اور صوبائی حکومت کی اہم شخصیات، سرکردہ سیاست دان، اراکینِ پارلیمنٹ، نومنتخب سینیٹر ز سمیت ملک بھر کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز اور مشہور شخصیات حتیٰ کہ بہت سے غیر ملکی سفارت کار بھی شامل تھے۔ بعدازاں ولیمے کی شاندار تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی۔

This Post Has Been Viewed 13 Times