کنبرا(بی بی سی ) بیشتر خواتین کو اپنی عمر چھپانے کا مرض لاحق ہوتا ہے لیکن آسٹریلیا میں ایک خاتون ایسی ہے جو اپنی اصل عمر بتائے تو لوگ اس کی بات کا اعتبار نہیں کرتے بلکہ اسے اس کی بتائی ہوئی عمر سے لگ بھگ آدھی عمر کی خیال کرتے ہیں، کیونکہ وہ واقعی اپنی اصل عمر سے آدھی عمر کی نظر آتی ہے۔ اب اس خاتون نے اپنی دیرپا جوانی کا راز بتا دیا ہے۔ ویب سائٹ alternativehealthportal.comکی رپورٹ کے مطابق کیرولین ہرٹز نامی یہ خاتون آسٹریلوی شہر پرتھ کی رہائشی ہے۔ اس کی اصل عمر70سال ہے لیکن لوگ اس کی یہ عمر ماننے کو تیار نہیں ہوتے۔ وہ کہتے ہیں کہ اس کی عمر زیادہ سے زیادہ 40سال ہو سکتی ہے، اور واقعی کیرولین اتنی کم عمر نظر بھی آتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کیرولین نے پہلی بار اپنی اس دیرپا جوانی کے رازسے پردہ اٹھاتے ہوئے میل آن لائن کو بتایا کہ ’’میں مٹھائیوں کی بہت عادی ہوا کرتی تھی، لیکن آج سے 28سال قبل میں نے چینی کھانی ترک کر دی۔ تب سے لے کر آج تک میں نے چینی کو ہاتھ بھی نہیں لگایا۔ 70سال کی عمر میں بھی 40سال کی نظر آنے کے پیچھے یہی راز کارفرما ہے۔ 28سال سے میں اپنا کھانا خود بنا رہی ہوں اور اس میں چینی کی جگہ ’شوگر فری پرفیکٹ سویٹ‘ استعمال کرتی ہوں۔ میں مچھلی اور تازہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بہت زیادہ کرتی ہوں اور روزانہ دو انڈے کھاتی ہوں۔ میری خوراک میں دودھ سے بنی مصنوعات بھی وافر شامل ہوتی ہیں۔‘‘

This Post Has Been Viewed 8 Times