ملتان( بی بی سی)گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کے صاحبزادے امیدوار این اے 155ملک آصف رفیق رجوانہ کا کہنا ہے کہ کارکن کسی بھی ادارہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اسی طرح اخباری صنعت سے وابستہ کارکن کا بھی اخبار کی تیاری میں بنیادی کردار ہوتا ہے جو کسی سے پوشیدہ نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا ورکرز آرگنائزیشن ملتان کے سینئر نائب صدر عادل چوہدری اور جنرل سیکرٹری عرفان چوہدری سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر وفد نے ورکر ز کے مسائل بارے آگاہ کیا۔آصف رجوانہ کا مزید کہنا تھا کہ محنت کش مسلم لیگ(ن) کا اصل سرمایہ ہیں، اخبار کے کارکن تو ملک اور قوم کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیتے ہیں اس لئے ہم اپنی تمام ترتوانائیاں محنت کشوں کی فلاح وبہبود پر خرچ کریں گے۔آصف رفیق رجوانہ نے میڈیا ورکرز آرگنائزیشن ملتان کے مسائل جلد از جلد حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

This Post Has Been Viewed 10 Times