لاہور(بی بی سی )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورقائد مسلم لیگ (ن)نوازشریف کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔درخواست گزار نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نوازشریف نے ممبئی حملوں سے متعلق غلط بیان دیا،سابق وزیراعظم کابیان ملک سے غداری کے زمرے میں آتاہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ وزیراعطم شاہد خاقان عباسی قومی سلامتی اجلاس کے بعدنوازشریف سے ملنے گئے،قومی سلامتی کے معاملات عام شخص کوبتاناغداری کے زمرے میں آتاہے،عدالت سے استدعا ہے کہ وزیراعظم اور نواز شریف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔

This Post Has Been Viewed 7 Times