واشنگٹن(بی بی سی)ایران نیوکلیئر معاہدے کے مستقبل بارے یورپی یونین کا اجلاس15مئی (منگل کو) ہو گا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے جوہری معاہدے کے مستقبل کے بارے میں گفتگو کرنے کے لیے یورپی یونین کی سربراہ برائے امور خارجہ فریڈریکا مغیرنی( 15مئی )منگل کو برسلز میں ایک اجلاس منعقد کریں گی، جس میں برطانیہ،، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔ یورپی یونین کے بیرونی اقدام کے شعبے نے بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ توقع کی جا رہی ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف تینوں وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی اعلی اہل کار مغیرنی سے ملاقات کریں گے۔

This Post Has Been Viewed 5 Times