بہاولپور ( بی بی سی ) جنوبی پنجاب صوبہ کی دیوار کھڑی کرنے والی جماعتوں کے خلاف گھوڑے تیار رکھیں۔بہاول پور صوبہ کی با زیابی کی خاطرتحریک کے کھلا ڑیوں کا یکجا ، یکجاں اور یک قالب ہونے کا ارادہ کرلینا قبل از وقت کامیابی کی نوید ہے۔ان خیالات کا اظہار بہاول پور صوبہ تحریک کے رہنما ؤں میاں یوسف اکرم عباسی، اجمل ملک،راجہ شفقت،قاری مونس بلوچ، مسز شمیم عباسی، سردار بیگم، آسیہ کامل، راؤ جاوید عثمانی اور میاں فیاض بھٹی نے مشترکہ گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ بہاول پور صوبہ کے حوالے سے ن لیگ سمیت پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی سیا ست کھلم کھلا منافقت سے عبا رت ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاول پور کے مرکزی صدر قاری مونس بلوچ کی رہائش گاہ پر میاں یوسف اکرم عباسی ، اجمل ملک اور راجہ شفقت نے کہا کہ بہاول پور صوبہ کی تحریک کے کھلاڑی صوبہ بحالی کے حوالے سے منا فقت کی راہ پر چلنے والی سیاسی جما عتوں کو خاندان سمیت میدان انتخا ب میں اتر نے سے پہلے عبرت کا نشان بناکر ایوانوں کے بجائے گھروں تک محدود رہ جائیں گے۔ آسیہ کامل، مسز شمیم عباسی اور سردار بیگم نے کہا کہ بہاولپور صوبہ کے حقیقی وارث بہاول پوری عوام ہیں وہ اپنی صو بائی حیثیت کے نشان کو مٹنے دیں گے اور نہ ہی کسی کو اس کا وارث بننے دیں گے۔ انہوں نے عہد کیا کہ آئندہ وزیراعلیٰ بہاول پوراسمبلی سے منتخب کریں گے۔

This Post Has Been Viewed 3 Times