جہلم( مھر آصف سے ): وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے مشیر حاجی محمد نواز نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق رمضان المبارک کے موقع پر جہلم سمیت پنجاب بھر میں سینکڑوں مدنی دسترخوان لگائے جائیں گے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم ڈاکٹر آفاق وزیر نے اجلاس میں کہا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے لگائے جانیوالے ان مدنی دسترخوانوں کے قیام کا مقصد مستحقین کو باعزت طریقے سے افطار کے لئے کھانے کی فراہمی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس جہلم میں مخیر حضرات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

This Post Has Been Viewed 1 Times