بہاولپور (بی بی سی )آئندہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے نہیں بہاولپور اسمبلی سے منتخب کریں گے ۔ دھرتی ماں بہاولپور کی صوبائی سہاگ کو پامال کرنیوالوں کے خلاف طبل جنگ بج چکا ہے ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور یوتھ کی صدر زنیرا بلوچ ، جنرل سیکرٹری فاطمتہ الزہرہ نے مشترکہ بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا حکمران جماعت و دیگر سیاسی جماعتوں کو بہاولپوریوں نے دو ٹوک پیغام دے دیا ہے کہ وہ بحالی کی راہ میں رکاوٹ پیدا نہ کریں ورنہ ’’ایسے کو تیسا ‘‘ بن کر دکھائیں گے ۔ انہوں نے کہا آئینی ،جمہوری ،نظریاتی صوبہ بہاولپور کے خلاف سیاسی فرنگی جماعتیں عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے اپنے اپنے راگ الاپ رہی ہیں لیکن انکے یہ منفی ارادے ہرگز کامیاب نہیں ہونگے بلکہ وہ عام انتخابات کے بعد خود بکھر جائیں گے ۔ زنیرا بلوچ نے کہا جاری صوبہ تحریک میں خواتین سمیت دیگر آل مکاتب فکر کا تحریک میں گہرا کردار ہے وہ اب رکیں گے جھکیں گے اور نہ ہی بکیں گے ۔انہوں نے کہا بکنے اور جھکنے والوں کے خلاف اخلاقی بیڑیاں تیار کر لی گئی ہیں۔

This Post Has Been Viewed 2 Times