ملتان(صفدرعلی بخاری) ملتان کے علاقے سورج میانی روڈ پر غیر معیاری میٹریل کے استعمال سے اچانک کئی فٹ گہرا گڑھا پڑنے سے فیڈربس زمین میں دھنس گئی، تفصیلات کے مطابق ملتان کے میں سورج میانی روڈ پر میٹرو فیڈر بس سڑک پر گڑھا پڑنے سے دس فٹ نیچے جا گری تھی۔ سورج میانی روڈ پر دو سے تین ماہ پہلے واسا کی جانب سے سیوریج لائنز بچھانے کیلئے کھدائی کی گئی تھی۔ تاہم دوبارہ سڑک بنانے کیلئے ناقص میٹریل کا استعمال ہوا، جس سے بس حادثے کا شکار ہو گئی  جسے نکالنے کے لئے ہیوی مشینری طلب کی گئی تھی۔فیڈر بس میں سوا ر تمام مسافروں کو باحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

 

This Post Has Been Viewed 4 Times