جہلم(مھر آصف سے) سوئی گیس عملے نے سول ہسپتال کا کنکشن عدم ادائیگی پر کاٹ دیا ہے ،ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ذمے پچیس لاکھ روپے کا بل چار ماہ سے واجب ادا تھا،سوئی گیس کا کنکشن کٹنے سے ہسپتال کے متعدد شعبے متاثر ہورہے ہیں عملے اور مریضوں کو نقصان کا خدشہ ہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کا محکمہ سوئی گیس سے کنکشن کاٹ دیا ہے کیونکہ چار ماہ سے محکمہ صحت کے افسران کی لاپروائی اور عدم دلچسپی کی وجہ سے ہسپتال کا گیس بل ادا نہیں ہو رہا تھا بار بار محکمہ سوئی گیس کی طرف سے نوٹس کے باوجود بل ادا نہ ہونے پر سوئی گیس کے ملازمین نے کنکشن کاٹ دیا ہے

This Post Has Been Viewed 1 Times