ملتان (بی بی سی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کاملتان میں ہونے والے جلسہ ناکام ہوگیا،عوام نے ن لیگ کی سیاست کومسترد کردیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے  ملتان میں ہونے والے جلسہ عام پر رد عمل کا اظہار کرتے  دیتے ہوئےسابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما  شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر آج میں ن لیگ کا حصہ ہوتا تو جلسہ دیکھ کر مایوس لوٹتا،نواز شریف کے پاس وقت ہوتا تو آج ان کو ملتان کی گلیاں دکھاتا، ملتان کی گلیوں میں گٹرکاپانی نظرآتا ہے،سکولوں کا حال برا ہے، ملتان میں میٹرو منصوبہ ناکام رہا ہے۔ جاوید ہاشمی کے ن لیگ میں واپس جانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا پارٹی رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف آپ چوری کا مال واپس کرنے کی تیاری کریں کیونکہ اب آپ کو جیل تو جانا ہی ہے۔

This Post Has Been Viewed 10 Times