بہاولپور (بی بی سی ) بہاولپور کے محکوم عوام ’’تخت لاہور ‘‘ کے مسلط سے نجات چاہتے ہیں ۔ جنوبی پنجاب صوبہ کے مسافر اپنی سیاسی موت سے بچنے کیلئے بنی گالہ کے جنگل نما محل کا رُخ کر لیا ۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے مرکز ی صد ر قاری مونس بلوچ نے تحریک کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا لکیروں کو پیٹنے کے بجائے سانپ کا سر کچلنے کیلئے بہاولپور صوبہ تحریک کے کھلاڑی فیصلہ کُن میدان میں اتر چکے ہیں ۔انہوں نے کہا پنجاب اسمبلی کی صوبہ قرارداد سمیت دیگر ہزاروں قراردادوں عوامی امنگوں ،آئینی ، اخلاقی اور جمہوری اصولوں کے مطابق صوبہ بحالی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے ۔ قاری مونس بلو چ نے کہا بہاولپور کے غیور و محکوم عوام کشتیاں جلا کر دھرتی ماں کے سر پر ہاتھ رکھ کر عہد کیا ہے کہ وہ صوبہ کی بازیابی کیلئے تحریک کے شہیدوں کی طرح جانوں کے نذرانے پیش کرنے کیلئے گریز نہیں کریں گے ۔انہوں نے حکمران جماعت سے مطالبہ کیا کہ وہ صوبہ بحالی کو یقینی بنا کر اپنے وعدوں ،نعروں کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر مقامی ، صوبائی او ر مرکزی رہنماء موجود تھے ۔

This Post Has Been Viewed 4 Times