اسلام آباد(بی بی سی ) امریکہ میں پاکستانی عملے کی نقل و حرکت پر پابندیوں کے جواب میں پاکستان نے بھی امریکی سفارتی عملے پر پابندیاں عائد کردیں۔سفری پابندیوں کا اطلاق آج (جمعہ)سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سفری پابندیوں سے متعلق امریکی سفارتخانے کوآگاہ کردیاگیاہے۔امریکی سفارتی عملے کو40 کلومیٹرحدود سے باہرجانے کیلئے پیشگی اجازت لیناہوگی۔آفیشل گاڑیوں پرغیرسفارتی نمبرپلیٹس استعمال کرنےکی اجازت نہیں ہوگی اورکرائے کی گاڑیوں پرسفارتی نمبرپلیٹس کااستعمال بھی نہیں کر سکیں گے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکی سفارتکاروں کو ٹیلی فون سم نکلوانے کیلئے بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہوگی ۔امریکی سفارتکاروں کورہائش تبدیلی کیلئے پیشگی اجازت لیناہوگی۔ ان کی رہائش گاہوں پرریڈیوکمیونیکیشن ڈیوائسزلگانے کیلئے بھی اجازت لیناہوگی۔ ویزہ کی مدت ختم ہونے پررکنے یامتعدد پاسپورٹ رکھنے کی ممانعت ہوگی۔امریکاسے آنیوالے تمام کارگو ایئرپورٹس پراسکیننگ کے عمل سے گزریں گے۔ خیال رہے اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ سفری پابندیاں باہمی دوطرفہ سطح پر نافذ ہوں گی، اگر سفارتی عملے کا رکن کسی بھی علاقے میں جانا چاہیے گا تو اسے امریکی وزارتِ داخلہ سے پیش گی اجازت لینی ہو گی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلنڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں اور ان کے اہل خانہ پر سفر ی پابندیا ں عائد کی گئیں تھیں۔

This Post Has Been Viewed 6 Times