بہاولپور (بی بی سی  )پاکستان کو بچانا بڑھانا اورخود مختیار بنانا صوبہ بحالی کے بغیر ممکن نہیں۔ جنوبی پنجاب صوبہ کی صف میں بہاول پور کو شامل کرنے والی جماعتیں ملک و قوم سے ہر گز مخلص نہیں۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاول پور شعبہ خواتین کی مرکزی صدر مسز شمیم عباسی نے صوبہ تحریک کے بانی کارکن روح سو غات کے مصنف، روح ادب پنوں زادہ شاد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہاو ل پور کو پتلی تماشا بنانے والے پی ٹی آئی میں ضم زدہ خود ساختہ افراد پی پی اور پی ٹی آئی سمیت ملک و قوم سے ہر گز مخلص نہیں بلکہ اس جتھہ میں غدار ابن غدار شامل ہیں۔ مسز شمیم عباسی نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے حامیوں میں ملک تو ڑنے اور اکھاڑ بچھاڑ میں گہرے زخم دینے والی جماعتیں شامل ہیں یہی وجہ ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح ، لیاقت علی خاں، خواجہ ناظم الدین سمیت دیگر بانیان پاکستان ملک کو کوئی مخلص مسیحا نہیں ملا۔ یہی وجہ ہے کہ ملک میں نہ صرف بیروز گاری، مہنگائی کے جھٹکے جاری ہیں بلکہ لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مستقل مبتلا ہیں۔ مسز شمیم عباسی نے کہا کہ ن لیگ کو چاہیے کہ وہ وعدے کے مطا بق کروٹ لیتے ہوئے صوبہ بحالی کو یقینی بنائیں حکمران جماعت نے باقی ماندہ دنوں میں اپنے وعدے کے مطا بق یہ اقدام اٹھائے۔ اس عمل سے دونوں جما عتوں کیلئے ’’نہ رہے گا بانس اور نہ رہے گی بانسری ‘‘ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خاں سے انہیں ناکامی و رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

This Post Has Been Viewed 3 Times