واشنگٹن (بی بی سی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا بھی اعلان کیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے ایران نیوکلیئر ڈیل سے الگ ہونے کا اعلان کردیا اور ساتھ ہی انہوں نے ایران پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے ایٹمی تعاون کرنے والی ریاست پر بھی پابندیاں لگائیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران دہشت گرد ملک ہے جو دنیا بھرمیں دہشت گردی میں ملوث ہے وہ شام ، یمن میں کارروائیاں کر رہا ہے جب کہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کےحصول سے روکنا ہوگا۔ انہوں نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ یک طرفہ تھا، یہ معاہدہ ہونا ہی نہیں چاہئیے تھا اور یہ معاہدہ امریکا کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ایرانی حکومت کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے میں ناکام رہا، حقیقت میں ڈیل کے تحت ایران کو یورینیم افزودگی کی اجازت مل گئی اور ایران نے پابندیوں کے بعد بھی میزائل بنانا جاری رکھے جب کہ ڈیل کے بعد ایران نے بجٹ میں 40 فیصد اضافہ کیا۔

This Post Has Been Viewed 2 Times