سری نگر(بی بی سی ) بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف حریت قیادت کی کال پر آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بڑھتے مظالم اور نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کئے جانے کےخلاف حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی۔شٹرڈاون ہڑتال کے باعث سری نگر سمیت مختلف شہروں میں بازار مکمل طور پر بند ہیں اور ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے گزشتہ روز 4 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا جس کےخلاف حریت قیادت کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی۔

This Post Has Been Viewed 2 Times