بہاولپور ( بی بی سی ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء سردار میاں زبیر محمود چنڑ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجا ب صوبہ محاذ کا ’’اڑن کھٹولہ ‘‘ بہاولپور میں لینڈ نہیں کر سکے گا ۔ بہاولپور کے مبحوس عوام 48سالوں سے زوال زدہ سیاسی جماعتوں کی چکی کے دو پاٹوں میں پس رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء سردار میاں زبیر محمود چنڑ نے اپنی رہائش گاہ چنڑ ہاؤس پر بہاولپور صوبہ تحریک کے مرکزی صدر قاری مونس بلوچ ،صدر یوتھ دل مراد بلوچ اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا آئینی ، عوامی ، جمہوری صوبہ بہاولپور کے ساتھ بر س ہا برس سے ایسی جماعتیں دھوکہ دیتی رہی ہیں جو بہاولپور کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا بہاولپور کی عوام ایسی جماعتوں اور انکے فریب کار مہروں کی شناخت کر چکے ہیں ۔انہوں نے کہا بہاولپور صوبہ اٹل حقیقت ہے جو نظریاتی ، جغرافیائی ، جمہوری اور عوامی صوبہ ہے اس کی پہچان اور شناخت کو چھیننے اور چھپانے والے خود مٹ جائیں گے بلکہ وہ عبرت کا نشان بن جائیں گے ۔ اس سے قبل قاری مونس بلو چ اور دیگر رہنماؤں نے میاں زاہد محمود چنڑ کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارک باد دیتے ہوئے انہیں پھول پہنائے ۔

This Post Has Been Viewed 9 Times