بہاولپور (بی بی سی  )تحلیل سے پہلے صدارتی آردیننس سے جاری کر کے صوبہ بحالی کو یقینی بنایا جائے ۔ پارٹی قائد میاں نواز شریف نے 30اپریل کو اسلام آبا د میں سیاسی صورتحال کی مشاورت کے موقع پر اپنے وعدے کے مطابق بہاولپور کی تمام لیگی قیادت کو صوبہ برات سے نوازا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور یوتھ کی صدر زنیرا بلوچ ، جنرل سیکرٹری فاطمتہ الزہرہ نے سینئر عہدیداروں کی موجود گی میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا بہاولپور کے لیگی ارکان قومی و صوبائی صوبہ بحالی کے پکے حامی ہیں انہیں چاہیے کہ وہ پارٹی قائد کے بلانے پر انہیں زوردار مشورہ دیکر صوبہ بحالی کے عمل کو یقینی بنائیں تاکہ بہاولپوری عوام انہیں دوبارہ مینڈیٹ دیکر آئندہ الیکشن میں انہیں انکی ساکھ بچا سکے ۔ زنیرا بلوچ نے کہا نہ صرف پارٹی کی ساکھ کو بچانے کیلئے حکمران جماعت کی بلکہ پنجاب کی آبادی اور معاشی بوجھ کو کم کرنے کیلئے بہاولپور صوبہ انتہائی نہ گزیر ہے ۔انہوں نے کہا عوام کا دیرینہ ،عوامی ،آئینی اور جمہوری صوبہ کو فلفور بحال کیا جائے ۔اس موقع پر شعبہ خواتین کی مقامی صوبائی اور قومی قیادت بھی موجود تھیں

This Post Has Been Viewed 3 Times