جہلم۔ ( مھر آصف) ڈپٹی کمشنر جہلم کپٹن )ر( عبدالستار عیسانی نے کہاہے کہ ضلع جہلم میں 24 تا 30 اپریل گلوبل ایمونائزیشن ویک منایا جا رہا ہے ، اس ویک کے دوران بچوں کو خسرہ سمیت مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں145 اس ہفتہ کو منانے کا مقصد بچوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ڈیفالٹ بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کی خصوصی کوریج دینا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈیو ایف ایم 95 میں خصوصی لائیو پروگرام کے موقع پر گلوبل ایمونائزیشن ویک کے سلسلہ میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

This Post Has Been Viewed 7 Times