رکن پور (ضیاء قاسم سے )رکن پور شہر میں ایک کلو میٹر بنائی جانے والی روڈ کا غیر معیاری میٹریل کے ساتھ ساتھ کام سست روی کا شکار شہریوں کے لئے وبال جان بن گیا
تفصیل کے مطابق رکن پور شہر میں تقریبا ایک کلو میٹر بنائی جانے والی عرصہ دوماہ سے بنائی جا رہی ہے لیکن ابھی تک وہاں پر پتھر بھی مکمل نہیں کیا جا سکا عوام کی فلاح کے لئے بنائی جانے والی سڑک ٹھیکیدار کی جانب سے سست روی اختیار کرنے کے باعث عوام کے لئے وبال جان بن گیا دوسری جانب ٹھیکیدار کی جانب سے سڑک کی توسیعی منصوبے کے لئے دکانداروں کے کئی پکے چھپرے اور پتھارے گرانے کے ساتھ ساتھ کئی دکانیں بھی مسمار کر دی گئی جبکہ متعدد با اثر شخصیات کی دکانوں کو ریلیف فراہم کر کے متوسط طبقے کے ساتھ زیادتی کی گئی جبکہ منصوبے کے ڈالے موٹے قسم کے ڈالے جا رہے ہیں دوسری جانب ڈالے گئے پتھر وں کو ہموار مکمل طور پر ہموار کئے بغیر خاکہ ڈال کر کرپشن کو چھپایا جا رہا ہے کام سست روی کے ساتھ چلنے کے باعث ٹریفک اکثر بلاک رہتی ہے اہل علاقہ افتخار ،عطااللہ ،مشتاق ،قاسم لاڑ،افضل ،عطاالمومن ،محمد امتیاز و دیگر نے ڈی سی رحیم یار خان سے فوری نوٹس لینے کا مقابلہ کیا ہے رابطہ پر ایس ڈی او رفاقت باجوہ نے کہا کہ مجھے چھپر گرانے کا علم نہیں بعض اوقات کام میں سست روی ہو جاتی ہے
رکن پور (ضیاء قاسم سے )آئندہ الیکشن میں کامیاب ہو کر تھانہ کلچر اور ٹاوٹ مافیا کا خاتمہ کروں گا ۔ماسٹر غلام قاسم دشتی تفصیل کے مطابق حلقہ این اے 177 اور پی پی 259 کے آزاد امیدوار ماسٹر غلام قاسم دشتی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں سیاست کو عبادت سمجھ کر سیاسی عمل میں قدم رکھا ہے حلقہ کی عوام روایتی سیاست دانوں سے تنگ آ چکی ہے سابقہ ادوار میں تھانہ کلچر کی سیاست کو فروغ ملا ہے ٹاوٹ مافیا نے شریف شہریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے بدقسمتی سے مڈل مین طبقہ حلقے کی بدحالی میں مصروف عمل ہیں جاگیردار وڈیروں سے مقابلہ کر کے ثابت کروں گا کہ عوام امن چاہتی ہے انشائاللہ میری کامیابی یقینی ہے اور حلقہ این اے177 پی پی259 کے عوام کی خواہش پر الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں اس موقع پر غلام فرید ،اللہ بخش ،جاوید اقبال ،ثناء اللہ،شفیع محمد کے علاوہ درجنوں معززین علاقہ موجود تھے
رکن پور (ضیاء قاسم سے )زیادہ فنڈ ملنے پر چاچڑاں شریف کو مثالی یونین کونسل بنا دیں گے ۔خواجہ محمد فرید کوریجہ تفصیل کے مطابق چاچڑاں شریف یونین کونسل کے چیئرمین محمد فرید کوریجہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں چاچڑاں شریف یونین کونسل میں فنڈ کی کمی کے باعث کوئی خاص ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے چاچڑاں یونین کونسل کے علاقہ جات بالخصوص شہر میں کافی مسائل ہیں خاص طور پر سیوریج کا مسلہ انتہا پر تھا فنڈ ملنے پر کام شروع ہوا لیکن حکومت نے فنڈ روک دیے اور ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر بھاگ جانے کی وجہ سے سیوریج کا کام مکمل نہ ہو سکا انھوں نے کہا کہ اگر سیوریج کی مد میں یونین کونسل کو فنڈ جاری ہوئے تو کام مکمل کروں گا اس کے علاوہ نالیوں تعمیر ،ٹف ٹائل سولنگیں مکمل کراوٗں گا زیادہ فنڈ ملنے پر چاچڑاں شریف یونین کونسل کو مثالی یونین کونسل بنا دیں گے انھوں نے مزید کہا کہ میرے دروازے سائلین کے لیے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں جو میرے بس میں ہوا سائلین کا کام کروں گا اس موقع پرسردار جام زاہد حسین پہوڑ، رئیس حسنین نمبردار،رئیس عبدالعزیز ،جام احمد کونسلر ،خواجہ رب نواز ودیگر موجود تھے

This Post Has Been Viewed 4 Times