جیکب آباد(سومرو بی بی سی)گوٹھ بلند خان کے رہایشیوں کے وفد کی ایس ایس پی سے ملاقات ڈکیتی کے کیس میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور 9 لاکھ نقد رقم کی واپسی پر پولیس کا شکریہ ادا کیا ایس ایس پی  اور تھانہ ٹھل بی سیکشن کی پولیس کو پھولوں کے ہار پیش کئے بی بی سی کے مطابق مورخہ 18 مارچ 2018 کی رات تھانہ ٹھل بی سیکشن کی حدود گوٹھ بلند خان میں ماسٹر شفیع محمد بنگلانی کے گھر میں 4 مسلحہ افراد ڈکیتی کے ارادے سے گھسے تھے اور نقد رقم چھینی گئی تھی موقعہ پہ ہی گھر کے افراد نے مزاحمت کی جس کے نتیجے میں مسلحہ افراد کی فائرنگ سے ایک بھینس موقع پر ہلاک ہو گئی تھی اور گھر کا ایک فرد ملگزار بنگلانی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا اس واقع کی مندرجہ ذیل ڈکیتی اور ارادہ قتل کی ایف آئی آر تھانہ ٹھل بی سیکشن پہ درج کی
Crime No. 20/2018 u/s 395-397-324-457-380-429-147-148 PS Thul B-Section
ایس ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ کی ہدایات کے تحت ایس ایچ او تھانہ ٹھل بی سیکشن سب انسپیکٹر نثار عالم ابڑو بمعہ پولیس اسٹاف نے اس واردات میں ملوث مندرجہ ذیل 3 ڈکیتوں کو چند دنوں میں ہی اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا تھا اور ملزمان کے قبضے سے لوٹی گئی 9 لاکھ کی رقم برآمد کر لی گئی گرفتار ملزمان رہزن بنگلانی بمعہ ڈبل بیرل بندوق اللہ رکھیو بنگلانی بمعہ ٹی ٹی پسٹل بابو بنگلانی بمعہ ٹی ٹی پسٹل پولیس کی کامیاب کاروائی اور رقم کی برآمدگی پر آج گاؤن بلند خان کے افراد پر مشتمل وفد نے ایس ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ سے ملاقات کی اور ملزمان کو گرفتار کرنے اور علاقے میں امن و امان قائم کروانے پر پر ان کا شکریہ ادا کیا ایس ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ ٹھل بی سیکشن کو پھولوں کے ہار پیش کئے

This Post Has Been Viewed 14 Times