بہاولپور (بی بی سی  ) ’’ ووٹ کو عزت دو ‘‘ کانعرہ لگانیوالے اہل بہاولپور کے ووٹ کو عزت دیتے ہوئے بہاولپور صوبہ بحال کریں۔ اگر نواز شریف کی پارٹی صدارت کیلئے ایک دن میں آئینی ترمیم لائی جا سکتی ہے تو بہاولپور صوبہ بھی ایک ایگزیکٹیو آرڈر کے زریعے بحال ہو سکتا ہے مسلم لیگ (ن ) نے اہل بہاولپور سے بہاولپور صوبہ بحالی کے وعدہ کو 5سال پس پشت ڈالے رکھا اب بھی وقت ہے کہ وہ اہل بہاولپور سے کیا گیا وعدہ وفا کرے ورنہ 2018ء کا الیکشن بہاولپور صوبہ بحالی کی مخالف قوتوں کیلئے سیاسی قبرستان ثابت ہوگا ۔ ان خیالا ت کا اظہار بہاولپور صوبہ بحالی کیلئے جدو جہد کرنیوالی جماعتوں کے رہنماؤں نے پریس کلب بہاولپور کے ساتھ ’’ بھوک ہڑتالی احتجاجی کیمپ ‘‘ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ احتجاجی کیمپ میں ڈاکٹر سید وسیم اختر ( ایم پی اے ) ،اسیران تحریک محمد نواز ناجی ، محمد اکرم انصاری ،تحریک بحالی صوبہ کے چیئر مین جام حضور بخش لاڑ ، متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے صدر قاری مونس بلوچ ، جمیعت علماء پاکستان (نیازی ) کے مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائز ملک محمد قاسم کھو کھر ، بہاولپور صوبہ محاذ کے سر براہ سید مجید ہاشمی ،صوبہ بہاولپور تحریک کے رہنماء میاں یوسف اکرم عباسی ، ماجد گلزار ، امیتاز عباسی ، تیمور ثمین خان ،پی ٹی آئی کے رہنماء عدیل اسلم ،احسن حفیظ چوہدری ، سابق ڈپٹی میئر بہاولپور جاوید خان دولتزئی ، بہاولپور عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل محمد شہباز ہاشمی ایڈووکیٹ ،جوائنٹ سیکرٹری ہائی کورٹ بار بہاولپور مخدوم کلیم اللہ ہاشمی اور مرکزی صدر یوتھ ونگ متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور سردا ر دل مراد بلوچ کے ہمراہ سینکڑوں افرا د موجود تھے ۔ بھوک ہڑتالی کیمپ میں ’’ بحال کرو بحال کر بہاولپور صوبہ بحال کر و ‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے احتجاجی کیمپ صوبہ 9بجے سے شام 5بجے تک لگایا گیا 17اپریل کو بھی احتجاجی کیمپ میں بہاولپور صوبہ بحالی کیلئے جدو جہد کرنیوالی جماعتوں کے ارکان شمولیت اختیار کریں گے جبکہ 18اپریل کو خواتین احتجاجی کیمپ کا حصہ بنیں گی

This Post Has Been Viewed 7 Times