بہاولپور (بی بی سی  ) جمیعت علماء پاکستان (نیازی ) کے مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر ملک محمد قاسم کھوکھر کی زیر صدارت بہاولپور صوبہ بحالی کیلئے جدو جہد کرنے والی جماعتوں کا اجلاس ۔ پی ٹی آئی کے مرکزی وائس چےئر مین شاہ محمود قریشی کے بہاولپور صوبہ بحالی کے خلاف بیان کی شدید مذمت متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے مرکزی صدر قاری مونس بلوچ ، ملک محمد قاسم کھو کھر ، اسیر تحریک محمد اکرم انصاری نے کہا کہ 1951میں بہاولپور صوبہ تھا اور صوبہ کی حیثیت سے ہی ون یونٹ میں شمولیت اختیار کی ۔پی ٹی آئی نے اہل بہاولپور کے زخموں پر نمک چھڑکنے کی روش نہ بدلی تو اہل بہاولپور الیکشن 2018ٗ میں صوبہ مخالف قوتوں کا بوریا بستر گول کر دیں گے ۔ چیف ایگزیکٹیو تحریک بحالی صوبہ محمد نواز ناجی ، بہاولپور صوبہ محاذ کے سربراہ سید مجید ہاشمی اور صوبہ بہاولپور تحریک کے چےئر مین جام حضور بخش لاڑ نے کہا کہ یحییٰ خان نے ون یونٹ توڑ کر حکومت پاکستان کے معاہدہ کے مطابق بہاولپور صوبہ بحال نہ کیا اور اسے پنجاب کا حصہ بنا دیا ۔ عوامی تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے صدر ملک اجمل ، بہاولپور صوبہ محاذ کی مرکزی صدر محترمہ زمر ایمان لنگاہ اور تحریک کے رہنماء یوسف اکرم عباسی نے کہا کہ 24اپریل کو شہدائے تحریک بحالی صوبہ حافظ محمد شفیق شہید اور عظیم بخش داد پوترہ شہید کا یوم والہانہ انداز میں منایا جائے گا۔شہدائے بہاولپور کا خون رنگ لائے اور انشاء اللہ جلد بہاولپور صوبہ بحال ہوگا ۔

This Post Has Been Viewed 6 Times