لاہور(بی بی سی )وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور آئی جی پنجاب سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ واضح رہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے جج کے گھر پرفائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات اور آج صبح پیش آیا تھا،جس کی اطلاع ملتے ہی چیف جسٹس جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پہنچ گئے۔وزیراعلیٰ نے فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو فوری گرفتارکیا جائے،شہبازشریف نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ ملزمان کوقانون کی گرفت میں لا کر فوری کارروائی کی جائے۔

This Post Has Been Viewed 2 Times