لاہور(بی بی سی )سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے بعد رینجرز بھی ماڈل ٹائون پہنچ گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر گزشتہ رات اور آج صبح نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی چیف جسٹس ثاقب نثار صورتحال کا جائزہ لینے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پہنچ گئے اور آئی جی پنجاب کو طلب کر لیاہے۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ واقعہ کے بعدپولیس موقع پر پہنچ چکی ہے اورصورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔پولیس کے بعد رینجرز بھی اعلیٰ عدلیہ کے جج کے گھر پہنچ گئی اورصورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن پاناما ریفرنس میں نگران جج ہیں،اس کے علاوہ وہ پاناما سمیت اہم مقدمات اور فیصلوں کا حصہ رہے ۔

This Post Has Been Viewed 4 Times