کراچی (بی بی سی ) معروف اینکر پرسن اقرارالحسن کی دوسری شادی گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے، اقرارالحسن کی جانب سے ویڈیو پیغام میں وضاحت کے باوجود تنقید کا سلسلہ ہنوز جاری ہے جس پر اینکر کی دوسری اہلیہ فرح یوسف کو خود میدان میں آکر وضاحت کرنا پڑی ہے۔ خیال رہے کہ اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ بھی اینکر ہیں اور سماءپر روڈ شو کرتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد فرح یوسف نے ناقدین کو جواب دینے کیلئے ٹوئٹر کا سہارا لیا اور خوب کھری کھری سنادیں۔ فرح یوسف نے کہا ”یہاں ہر دوسرا شخص تجزیہ کار، تبصرہ نگار ، تاریخ دان، باخبر اور عالم ہے، پہلے خیال تھا اب یقین ہو گیا، مطلب کچھ بھی اور وہ بھی پورے وثوق سے۔۔ فرح یوسف نے ناقدین کو مخاطب کرکے کہا ”جو بھی کہیں لیکن میں اپنے اعمال کی مکمل طور پر خود ذمہ دار ہوں، اچھے برے کی جزا و سزا بھی میری ہی ہو گی اور میرا جج اللہ کے سوا کوئی نہیںاقرارالحسن کی دوسری بیوی کا مزید کہنا تھا ” شریعت اور ملکی قانون کے مطابق اگر کوئی حد مجھ پر عائد ہوتی ہے تو بتا دیں ورنہ کسی کی بھی ذات پر انگلی نہ اٹھائیں، آپ سب کا بہت شکریہ“۔خیال رہے کہ اقرارالحسن نے 2012 میں فرح یوسف کے ساتھ دوسری شادی کی تھی ، صحافتی حلقے اور ان کے دوست احباب اس شادی سے باخبر تھے تاہم عوامی حلقوں میں یہ بات اس وقت سامنے آئی جب اقرارالحسن نے گزشتہ دنوں اس شادی کے حوالے سے خود ہی بات کی۔ اقرارالحسن کی جانب سے بیان سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر خوب ہنگامہ برپا ہوا جس پر انہیں ایک ویڈیو پیغام جاری کرنا پڑا تاہم لگتا ہے کہ تمام تر وضاحتوں کے باوجود پاکستانیوں کے ایک شرعی کام پر تحفظات تاحال برقرار ہیں۔

This Post Has Been Viewed 13 Times