رحیم یار خان (بی بی سی )رحیم یار خان کے علاقے اقبال آباد میں پسند کی شادی کرنے پر جرگے نے لڑکے کی دو بہنوں کو ونی اور 8 لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ سنادیا،لڑکے کے اہلخانہ نے 8 لاکھ روپے ادا کر دیئے لیکن لڑکیوں کو ونی کرنے سے انکار کردیا جس پر لڑکی والوں نے لڑکوں والوں کی کھڑی فصل کو آگ لگا دی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے اقبال آباد میں لڑکے اور لڑکی نے 14 ماہ پہلے پسند کی شادی کی تھی جس پر لڑکی کے گھر والوں نے جرگہ بلالیا۔جرگے نے لڑکے کی دو بہنوں کو ونی کرنے اور 8 لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ سنادیاجس پر لڑکے اہلخانہ نے 8 لاکھ روپے ادا کر دیئے لیکن لڑکیوں کو ونی کرنے سے انکارکردیا۔لڑکے کے اہلخانہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ونی سے انکار پر لڑکی والوں نے تشدد کیااورہماری کھڑی فصل کو بھی آگ لگادی۔ پولیس نے فصل کو آگ لگانے پر34 افرادکےخلاف مقدمہ درج کر لیا اور ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس کا کہناتھاکہ جرگے کے بارے میں معلوم نہیں،لیکن ہم تحقیقات کررہے ہیں،پولیس کا کہناتھا کہ لڑکا اورلڑکی کوقانونی تحفظ فراہم کیاجائے گا۔

This Post Has Been Viewed 2 Times