ممبئی(بی بی سی )بھارتی فلموں کی حسیناؤں نے اب گذشتہ کچھ عرصہ سے سوشل میڈیا کا بے تحاشا استعمال شروع کیا ہوا ہے جس میں وہ اپنے فینز کے ساتھ لائیو سٹریمنگ کے ذریعے رابطے میں رہتی ہیں تو اکثر و بیشتر اپنے مختلف ویڈیو کلپ بھی اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں ،سوشل میڈیا کو اپنی مقبولیت کے بہترین ٹولز کا ایک نادر ذریعہ سمجھنے والی بھارتی فلموں کی نامور اداکارائیں بھی شامل ہیں جو کوئی موقع ضائع نہیں کرتیں اور ویڈیوز اور تصویریں شیئر کر کے داد و تحسین وصول کرتی ہیں ،اب بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ’’ادا شرما ‘‘ نے سوشل میڈیا پر اپنے ہوش ربا ڈانس کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جسے دیکھ کر شائد وہ خود بھی شرما جائیں ۔تفصیلات کے مطابق بالی وڈ ستاروں کا اپنے بے باکانہ انداز اور رقص کے ویڈیوز اور فوٹوز اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے رہتے ہیں،اب بالی وڈ کی معروف اور بے باک اداکارہ ’’ادا شرما ‘‘ نے اپنے رقص کی ایک ایسی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ مختصر لباس پہنے انتہائی بولڈ انداز میں تھرکتی ہوئی نظر آتی ہیں ۔ اس سے قبل ادا شرما نے ایک اور ویڈیو بھی شیئر کیا تھا جس میں وہ اپنی دادی کے ساتھ تھرک رہیں تھی تاہم اب تازہ ویڈیو میں وہ ’’بادشاہ ‘‘ کے مشہور گانے ’’ کریجا کریجا ‘‘میں مختصر لباس پہن کر نئے انداز میں رقص کا جادو بکھیرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔واضح رہے کہ ادا شرما نے بالی وڈ میں اپنی فلمی سفر کا آغاز’’ 1920‘‘ فلم سے کیا،جس کے بعد وہ’’ کمانڈو2 ‘‘میں بھی نظر آئیں تھیں۔فلم ’’ 1920 ‘‘سے بالی ووڈ میں اپنے فلمی سفر کی شروعات کے بعد ادا شرما’’ ہم ہیں راہی کار کے‘‘ اور’’ ہنسی تو پھنسی‘‘ جیسی فلموں میں نظر آچکی ہیں۔

This Post Has Been Viewed 13 Times