لاہور(بی بی سی  )سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ انہیں عدالتوں سے اسی قسم کے فیصلے کی توقع تھی اس سے ظاہر ہوتا ہے میری ذات ہی ہدف ہے۔لاہور جاتی امرا میں کارکنان سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے کہنا تھا کہ عدالتوں نے اسی قسم کے فیصلوں کی توقع تھی، یہ سب انتقامی کارروائیاں ہیں اور فیصلوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ میری ذات ہی ہدف ہے۔نواشریف کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے ذریعے عوام سے ان کی قیادت نہیں چھینی جاسکتی ہے، ماضی میں بھی ہمارے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی رہیں لیکن ہم نے مقابلہ کیا اور اب بھی تیار ہیں، نااہلیوں کے فیصلے عوامی مشن سے نہیں ہٹا سکتے،  کارکنان بھی صبر و استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جماعت کی کال کا انتظار کریں۔

This Post Has Been Viewed 2 Times