تر بیلا غازی ( بشیر اعوان ) نہبر ہڈ کو نسل غازی کے ناظم مظہر حیات خان نے کہا ہے کہ غازی کے علاقہ کھڑی گندگر میں زمانہ قدیم سے منعقد ہونے والی خالو غازی سبزی و مویشیاں منڈی بنیادی مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے معاشی اجاڑے کا شکار ہے میو نسپل سروس کی عدم فراہمی کی وجہ سے سبزی ومویشیاں منڈی میں سبزی فروٹ اور دیگر روزمرہ اجناس کا حصول غریب سرکاری ملازمین ‘ محنت کش طبقات اور روزمرہ اجرتوں پر کام کرنے والے غریب عوام بیماریاں خریدنے پر مجبور ہیں تحصیل غازی کی آبی گزر گاہ میں قائم خالو سبزی منڈی میں جگہ جگہ گندگی وغلاظت کے انبار لگے ہوئے ہیں سبزی منڈی فلتھ ڈپو میں تبدیل گندگی کے ڈھیر اْڑتی ہوئی دھول اورنکاسی آب کے سسٹم کی بندش کے نتیجے میں سبزی منڈی میں جمع ہونے والا پانی تالاب کی شکل اختیار کر چکا ہے کیچڑ میں پھسلن کے باعث متعدد خریدار گر کر زخمی ہو چکے ہیں نکاسی آب، کچرا اْٹھانے اور تلف کرنے کا کوئی انتظام نہیں ہے مال مویشوں کے گوبرغلاظت اور بد بودار پانی میں تیرتی ہوئی سبزیاں اور پھل کے استعمال سے جان لیوا بیماریاں پھیلنے لگیں ہیں خالو سبزی منڈی میں کوڑے کے ڈھیر ،غلاظت اور تعفن کی بہتات ہے جس کو اْٹھانے والا کوئی نہیں خالو سبزی منڈی کی ناگفتہ بہ صورت حال ناقابل بیان ہے تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن غازی بھی روائتی سرکاری کلچر کا حصہ بنتے ہوئے اپنے فرائض سے غفلت بر تنے لگی ہے مظہر حیات نے مذید کہا کہ خالو سبزی منڈی کو تر بیلا روڈ سے دوسو فٹ دور منتقل کیا جائے منڈی کے ناہموار جہگوں کو لیول کیا جائے میونسپل سروس فوری طور پر فراہم کی نہ گئیں تو عوام کی مدد سے بہت جلد آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائ

This Post Has Been Viewed 2 Times