اسلام آباد (عباس ملک سے  ) مسلم لیگ ن کے رہنما اورسابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہاہے کہ اڈیالہ جیل کے اہم مہمان پرویز مشرف بھی ہوسکتے ہیں۔احتساب عدالت کے باہر میڈ یا سے کیپٹن صفدر کی غیر رسمی گفتگوکے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ اڈیالہ جیل کی صفائیاں ہو رہی ہیں، وہاں کوئی خاص مہمان جا رہا ہے؟۔اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے جواب دیا کہ اہم مہمان جنرل پرویز مشرف بھی ہو سکتے ہیں،انہیں اب آنا چاہیے،جنرل مشرف 12اکتوبر کو آئین توڑ کر چلے گئے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اڈیالہ، اٹک قلعہ، کوٹ لکھپت، کراچی سارے کورسز کر گزرے ہیں، نئے کورس والے جنرل مشرف ہی ہیں،جن کے لیے صفائیاں ہو رہی ہیں۔

This Post Has Been Viewed 6 Times