بہاولپور (بی بی سی ) ن لیگ نے صوبہ بحالی بہاولپور کی کمٹمنٹ کی ہے ڈسکنٹ نہیں ہونے دیا جائے گا پنجاب اسمبلی کے چار سو سے زائد ارکان اسمبلی نے صوبہ بحالی اور جنوبی پنجاب کے قیام کی قرارداد وں سے پیچھے ہٹنا عوامی نمائندوں کی توہین کے مترادف ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب اسمبلی (ن لیگ) سردار خالد محمود وارن نے بہاولپور صوبہ تحریک کے سربراہ قاری مونس بلوچ اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا بہاولپور صوبہ بحالی مخالف عناصر ایوانو ں میں بیٹھ کر صوبہ بحالی کے آگے کانٹے بچھاتے رہے جبکہ حکمران جماعت کے قائد راستے صاف کرتے ہوئے راہیں ہموار کرتے رہے ۔انہوں نے کہا اچھا ہوا الیکشن سے پہلے صوبہ کُش سیاستدان بے نقاب ہوئے بلکہ انکی منافقانہ سیاست بھی عوام کے سامنے آچکی ہے ۔ سردار خالد محمود وارن نے کہا صوبہ تحریک کے سربراہ قاری مونس بلوچ کی جدو جہد قابل تقلید و تعریف ہے۔ انہوں نے کہا ماہِ اپریل صوبہ تحریک کے شہیدوں ،اسیروں کو خرا ج تحسین پیش کرنے کا بہترین موقع ہے انہیں بھرپور طریقوں سے داد تحسین دینی چاہیے ۔انہوں نے اپریل 1970ء ؁ کے شہیدوں حافظ شفیق اور عظیم خان داد پوترہ نے جانوں کے نظرانے دیکر تحریک کی شاندار آبیاری کی۔اس موقع پر مخدوم غلام مجتبیٰ بخاری ، ملک نوید وارن ،مہر مشتاق ایڈووکیٹ ،ملک فیض اللہ رنوجہ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔

This Post Has Been Viewed 10 Times